مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے تاجروں پر عائد کئے گئے سیلزٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں ملک بھرمیں شٹرڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔
اسلام آباد میں صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرکی اڑان اورروپےکی گراوٹ نےمعیشت تباہ کردی ہے۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومت کےجانےکےبعد تاجروں کواس حکومت سے امید تھی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈالرکی قیمت بڑھنےسےروکنےکیلئےحکومت اقدامات کرے۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت آئے روز بجلی کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے،تاجر بجلی کے بل دینے کو تیارہیں لیکن سیلزٹیکس والےبجلی بل ادا نہیں کریں گے۔
لائحہ عمل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 4 اگست کوبجلی تقسیم کار کمپنیز دفاتر کے باہر احتجاج کریںگے اور سیلز ٹیکس کے خلاف تاجر جمعے کو ملک بھر احتجاج کریںگے اور ہماری بات نہ مانی گئی تو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہوگا۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے چھوٹے اور بڑے کاروبار کی تمیز کے بغیر 3 ہزارروپے سے 20 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں پر سیلزٹیکس لگایا گیا ہے۔ حکومت نے ایک ہزار روپے سے تین ہزار روپے تک تین ہزار سے چھ ہزار کا سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے جب کہ مارکیٹ کی مساجد پر بھی سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت تاجر کو ایک یونٹ نوے روپے تک ملتا ہے، ہم نے سیلز ٹیکس کی مخالفت کی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.