آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ختم کردی گئی جو کہ مارچ میں شیڈول تھی۔ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فیصلہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا۔
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبان کے خواتین کے حقوق سے متعلق فیصلوں کے باعث کرکٹ سیریز سے دستبردار ہونا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق میں فرق کی وجہ سے ہمیں دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔ نک ہوکلے نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کو ہم نے ہلکا نہیں لیا، اس حوالے سے حکومت سے تفصیلی مشاورت کی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اپنی حکومت سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اس وقت افغانستان کے خلاف مارچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول آئی سی سی سپر لیگ کی تین میچز کی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو رہے ہیں
یہ فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور روزگار کے مواقع اور پارکس اور جم تک رسائی پر مزید پابندیوں کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.