اقوام متحد ہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس نے عالمی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران انتونیو گوتریس نے یوکرین اور سوڈان کے بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں ہو نے والی لڑائی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، جس سے مزید عالمی مسائل جنم لیں گے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ روس کے حملے سے بھی یوکرین کے عوام تباہی کا شکار ہیں، روس کا یوکرین پر حملہ عالمی اقتصادی عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.