سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہوگیا، جس کے بعد وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے استعفیٰ دیدیا۔ سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہوچکا ہے، دارالحکومت کولمبو سمیت دیگر شہروں میں حکومت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر میں جاری مظاہروں کے پیش نظر وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ مہندرا راجا پکسے نے نومبر 2019ء میں سری لنکا کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا- غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث دارالحکومت میں وزیراعظم کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم کے بعد کرفیو نافذ ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 78 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سری لنکا میں مہنگائی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گزشتہ ماہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.