اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید اقتصادی بحران سے دوچار ملک سری لنکا کو سنگین ترین ’انسانی ہنگامی صورتحال‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے ترجمان ژینس لائرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ سری لنکا میں بے مثال معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں لاکھوں افراد کو پہلے ہی امداد کی ضرورت ہے۔ لائرکے نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے مطابق اس تشویش کو دور کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.