سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپیہ 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285.04 روپے سے بڑھ کر 287.29روپے ہو گئی ہے۔
انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قدر 291 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔