ہانگ کانگ نے تیانمن اسکوائر سانحے کی برسی کے موقع پر ریلیاں روکنے کی خاطر سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی مظاہرے میں شریک نہ ہوں۔ ٹھیک تینتیس برس قبل چار اور پانچ جون سن 1989 کو چینی دارالحکومت بیجنگ میں واقع تیانمن اسکوائر پر جمع ہونے والے جمہوریت نواز نہتے مظاہرین پر چینی فورسز نے فائرنگ کر دی تھی۔ چین نے اس سانحے میں مارے جانے والے افراد کی تعداد جاری نہیں کی تاہم انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق اس سفاک کارروائی میں ہزاروں شہری مارے گئے تھے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.