لندن:
فری بلوچستان موومنٹ (برطانیہ برانچ) کا 26 جون 2021 کو لندن پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے جا رہا ہے۔ جسکا مقصد مقبوضہ بلوچستان میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے دنیا کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبضہ گیر ریاستیں پاکستان و ایران روز اول سے بلوچوں کی نسل کشی ان کے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل جیسی سنگیں جرائم میں ملوث ہیں۔
فری بلوچستان موومنٹ نے برطانیہ میں مقیم بلوچوں ،انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔
احتجاجی مظاہرہ 26 جون کو دن کے 2 بجے سے 4 بجے تک لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے منعقد ہوگا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.