کلکٹریٹ آف کسٹم بلوچستان کے چیف کلکٹر محمد سلیم نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بلوچستان کسٹمز کو ملنے والے ہدف ساڑھے 21 ارب روپے میں سے 21 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع کرلیا ہے اور ماہ مئی کے اختتام پر اپنے ہدف کو عبور کریں گے
مند میں بارڈر مارکیٹ کا افتتاح خوش آئند ہے اس سے دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو روزگار کے مواقع
اور اشیائے خورد و نوش کی فراہمی سمیت تازہ پھل اور سبزیاں بارعایت ملیں گی انہوں نے بتایا کہ یہ جوائنٹ بارڈر مارکیٹ ہے
جس میں ایران اور پاکستان دونوں ممالک کی جانب سے بارڈر کے دونوں جانب مارکیٹیں قائم کی گئیں ہیں جس میں بارڈر کے علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو ان مارکیٹوں سے 152 آئٹم پر خصوصی ٹیکس میں رعایت کے ساتھ تازہ پھل سبزیاں اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی چیزیں میسر ہوں گی
انہوں نے کہا کہ ان مارکیٹ کے حوالے سے تمام انتظامات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو دیئے گئے ہیں جو ان کی نگرانی اور مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے
انہوں نے کہا کہ ان مارکیٹوں میں جو چیزیں لوگوں کو دستیاب ہوں گی ان میں سے 50 ڈالر سے لے کر 100 ڈالر تک خرید سکتے ہیں
انہوں نے بتایا کہ ان مارکیٹوں کی بہت افادیت ہے اس سے علاقے کے لوگوں کو جو مشکلات درپیش تھیں وہ کم ہوں گی اور بارڈر ٹریڈ میں بھی اضافہ ہوگا تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی تجارت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک آپس میں تجارت کو وسعت دیتے
ہوئے اس وقت جو 2 ارب ڈالر ہو رہی ہے اس کو بڑھاتے ہوئے 5 ارب ڈالر تک ہدف پورا کرنے کے لئے سہولیات اور مواقع میسر آئیں گے
انہوں نے بتایا کہ مند بارڈر جوائنٹ مارکیٹ کا قیام عمل میں آ چکا ہے اس کے علاوہ 6 جوائنٹ بارڈر مارکیٹیں مکمل ہونی ہے
جس میں ماشکیل ٗ واشک ،چیدگی،گبد اور دیگر مقامات پر یہ مارکیٹوں کی تعمیر کی جا رہی ہے اس مارکیٹ کی تعمیر کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت نے فراہم کئے ہیں اور ان مارکیٹوں میں کام کرنے والے تاجروں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے اور کسٹم کی جانب سے ان علاقوں کے لوگوں کی سہولت کے لئے مذکورہ مارکیٹ میں کلیئرنس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے اپنا عملہ تعینات کیا ہے
جس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو تجارتی سرگرمیوں کلیئرنس کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بلوچستان کسٹم کو جو 21 ارب 50 کروڑ روپے کا جو ہدف دیا گیا تھا اس ہدف کو ہم نے اب تک 21 ارب روپے تک پورا کر لیا ہے
یہ ہدف کسٹم ڈیوٹی کے حوالے سے پورا کیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ ماہ مئی کے اختتام پر اپنے اس ہدف کو پورا کرکے عبور کریں گے ان کا کہنا تھا کہ کسٹم بلوچستان کے طول و ارض میں کم افرادی قوت اور وسائل کی کمی کے باوجود اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر ڈیوٹیز کی وصولی کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے
حکومت کی جانب سے اس وقت ہم پر گندم آٹا یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اضافی ذمہ داریاں ڈالی گئیں
ہیں جس کے تدارک کے لئے ہم جوائنٹ چیک پوسٹیں تشکیل دی ہیں اور مختلف کلکٹریٹ سے 150 لوگوں کو لے کر کام کر رہے ہیں
ہم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اعلیٰ حکام کو لکھا ہے کہ وہ ہمیں محکمے کی بہتری اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے افرادی قوت کی فراہمی یقینی بنائیں اور محکمے میں سپاہی اور انسپکٹر کی پوسٹیں نکال کر تقریباً 250 اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی ملنے والی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ ان معاملات کو بہتر بنایا جاسکے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.