کیچ:
ترجمان نے بیان میں کہا کہ میت کو کوئٹہ لیجانے والے قافلے کو راستے میں روک کر شہید بچوں کے لواحقین کو تنگ کرنا انصاف کے حصول میں روڑے اٹکانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز انصاف کے حصول کے لیے متاثرہ فیملی کے ساتھ ہے اور ہر قدم پر ان کو سپورٹ کرتی رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس سانحہ میں دو بچوں کی شہادت ہوئی ہے اور ایک بچہ ابھی تک زخمی حالت میں زیر علاج ہے- تربت میں تین دنوں سے احتجاج کرنے کے بعد انصاف نہ ملنے کی وجہ سے فیملی نے مجبور ہوکر کوئٹہ کی طرف مارچ کیا مگر سیکورٹی فورسز کی جانب سےان کو راستے میں روک کر پر امن جمہوری احتجاج سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے جس کی آل پارٹیز سخت مذمت کرتی ہے۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023