کسٹم ڈے کے موقع پر پاکستان کسٹم کی جانب سے نلینٹ کے مقام پر اربوں روپے مالیت کے منشیات کو تلف کیا گیا۔کلیکٹر کسٹم رضا دشتی نے منشیات کو تلف کرایا۔
تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر شوکت حیات ڈپٹی کلکٹر وہاب صغیر ڈپٹی کلکٹر محمد بخت بریار اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوہیر دشتی جوڈیشل مجسٹریٹ گوادر جسٹس مراد،پاکستان نیوی گوادر کے لیفٹینیٹ حسن چیمہ لیفٹینیٹ کمانڈر نزیربلوچ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ گوادر کے اے ڈی طارق سلیم اسسٹنٹ پروٹیکشن آفیسر ماجدمبارک پاکستان کوسٹ گارڈ کے افسران اور علاقائی عمائدین بھی شریک تھے۔