ڈسٹرکٹ گوادر میں ڈائریا اور دوسری بیماریاں بڑھنے کے پیش نظر ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ کی طرف سے مختلف ہیلتھ سینٹر میں اضافی دوائیاں پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں پچھلے دنوں سی ڈی شمبے اسماعیل, سی ڈی ببر شور پسنی ،سی ڈی ریکپشت پسنی ، سی ڈی فقیر آباد نلینٹ , آر ایچ سی اورماڑہ ، سی ڈی ہڈ اورماڑہ ، سی ڈی سعید آباد اورماڑہ کو دوائیاں پہنچا دی گئی ہیں اور ڈی ایچ او صاحب کا کہنا تھا کہ اگلے دو سے تین دن کے اندر اندر باقی ماندہ ہیلتھ سینٹر جس میں سی ڈی سیسدی دشت, سی ڈی میرانی بازار دشت اور سی ڈی ڈومب دشت کو اضافی دوائیوں کی کیپ پہنچا دی جائی گی۔
اس کے علاہ ڈی ایچ او گوادر کا کہنا تھا کہ اسی طرح بی ایچ یوز کو پی پی ایچ آئی کی طرف سے دوائیاں پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اور ان تمام سینٹر میں ملیریا ٹیسٹ کی سہولیات اور دوائیاں پہلے سے مہیا کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے کہا کہ چونکہ گرمیوں کے موسم میں ملیریا کے کیسز کا خطرہ زیادہ رہتا ہے اور تمام سینٹرز انچارج صاحبان کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ تمام بخار کی کیسز کو ملیریا اسکریننگ کرکے ان کو علاج کیا جائے، تاکہ ملیریا کی روک تھام میں مدد مل سکے۔
اس کے علاہ ڈی ایچ او صاحب کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کے اندر ای آر سی کی تعاون سے ریسکیو 1122 کوسٹل ہائی وے گوادر سیکشن میں سروس شروع کر دی گئی ہے جس میں دو ٹیمیں بنا دی گئی ہیں ایک پسنی زیرو پوائنٹ اور دوسرا اورماڑہ سیکشن میں 24 گھنٹے سروس مہیا کرے گی اور اگر خدا نخواستہ کسی ایکسیڈنٹ یا حادثہ کی صورت میں 1122 کے ٹرینڈ اہلکار فوری طور پر ریسکیو کریں گے اور مریضوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ہیسپتال پہنچا سکیں گے
اس سلسلے میں فلحال ہم نے ای آر سی کو دو ایمبولینس مہیا کی ہیں اور اگلے ایک سے دو مہینے کے اندر اندر ان کے اپنے well equipped ایمبولینسز اسکواڈ میں شامل کر دیے جائیں گے جس کی بدولت ہم نلینٹ اور کلمت ایریاز کو بھی فوری طور سروس مہیا کرنے کے اہل ہوں گے
تاکہ تمام کوسٹل ہائی وے میں جگہ حادثہ میں اہلکاروں کو کم سے کم ٹائم پر پہنچنے میں مدد مل سکے گی اس کے علاہ ڈی ایچ او صاحب کا کہنا تھا ہمارے لیے اس وقت سب سے بڑا مسلہ دوائیوں کا دستیاب نہ ہونا شامل ہے اس سلسلے میں ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی صاحب کی کوشش اور تعاون ہمیں حاصل ہے اور وہ ہر وقت ڈسٹرکٹ ہیلتھ issues حل کرنے پر رابطہ میں رہتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی کہ زیادہ سے زیادہ ڈسٹرکٹ کے عوام کو ہیلتھ کی سہولیات مہیا ہوں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.