پولیس کا گوادر کے علاقے کلانچی پاڑہ میں سرچ آپریشن۔ ڈی آئی جی گوادر غلام اظفر مہیسر کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن میں گھر گھر جا کر مکینوں کی معلومات حاصل کی اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں 175 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن میں نصف درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.