پیر بوقت 12بجکر 51منٹ 3اپریل 2023 کو اورماڑہ سیکونی اور صبح 7 بجے پسنی کلمت کے ساحل میں گجہ ٹرالرکی بڑی تعداد ممنوعہ جالوں کے ساتھ غیرقانونی شکار میں مصروف اورماڑہ و پسنی کے سمندری حدود میں پائے گئے۔
مقامی ماہیگیروں کے مطابق دوسری جانب محکمہ فشریز کی گشتی پیٹرولنگ ٹیم ٹرالرز کی روک تھام کے بجائے وڈیو بناکر کہتی ہے سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ نہیں ہورہی، جو ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
مقامی ماہیگیروں کے مطابق غیر قانونی ٹرالرز کی یلغار میں روز بروز ہوشربا اضافہ ہورہا ہے، ان کے مطابق یہ ٹرالرز نہ صرف سمندری حیات کی نسل کشی کرتے ہیں بلکہ مقامی ماہی گیروں کے جال اور دیگر آلات کو بھی روندھ دیتے ہیں جس سے ماہی گیروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے