گوادر:
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فش ہاربر (جیٹی) کے ساحل پر گہرا گڑھا کھود کر سمندر جانے والا راستہ بند کرنے اور کشتیوں کو نقصان دینے کے خلاف ماہی گیر سراپا احتجاج – اتوار کی شام ماہیگروں کی بڑی تعداد نے فش ہاربر گیٹ پر روزگار پر قدغن کے خلاف اہل خانہ سمیت احتجاج –
مظاہرین نے کہا کہ فش ہاربر (جیٹی) کے اندر ساحل پر گہرا گڑھا کھود کر نہ صرف سمندر جانے کے راستے بند کردیئے گئے بلکہ ساحل پر کھڑے کشتیاں بھی پھنس گئیں، مائیگیروں کا اپنی کشتیوں تک رسائی بھی ناممکن ہوگیا اور اس کے علاوہ گڈھے کے دوسری جانب کی کشتیاں سمندر سے محروم ہوگئیں-
مقامی سماجی کارکن ناصر رحیم سوہرابی کے مطابق ایک طرف شکار سے لوٹنے والے ماہیگیروں کو ساحل پر روکا گیا اور دوسری جانب گوادر فش ہاربر پر شکار کے لیئے جانے والے ماہیگیروں کو ہاربر کے گیٹ بند کرکے روک دیا گیا ہے-
حکومت پاکستان کی جانب سے سی پیک کا تاج کہلائے جانے والے گوادر میں مقامی ماہگیروں کو آئے روز کوسٹ گارڈ اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیدا کردہ مسائل کا سامنا رہتا ہے- کبھی ریاستی اداروں کے خلاف تو کبھی اپنی بنیادی حقوق کی حصول کی خاطر احتجاجی مظاہرے کرنا روز کا معمول بن چکا ہے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.