گوادر مقامی عدالت نے گوادر حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے گزشتہ روز گوادر حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر سے گرفتار کیا تھا جنہیں آج ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے مولانا ہدایت الرحمان سمیت دیگر 3 ملزمان کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف گوادر میں نقص امن اور بلوے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.