گوادر پدی زر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے کامران ولد عبد الستار جاں بحق جبکہ نور محمد ولد ایوب لاسی شدیدزخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہَسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ،مزید کاروائی جا ری ہے ۔بولان، ڈھاڈر کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق- پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر مسافر وین نے موٹر سائیکل سوار سہراب خان ولد محمد یعقوب سیلاچی سکنہ سبی کوکچل دیا جوجاں بحق ہوگیا۔پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا، بعد ازاں پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
Latest on YouTube