سابقہ چیف آفیسر مونسپل کمیٹی اور نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل خمیس کھیتران پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف کروڑوں روپے کرپشن کے نظر ہوگئے گراونڈ پر کو کوئی کام نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف آفیسر مونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل خمیس کھیتران کو 2022 کے آخری چھ مہینوں میں مونسپل کمیٹی میں مختلف مد میں ایک کروڑ 59 لاکھ روپے ملے تھے اس سے قبل مونسپل کمیٹی کے تقریباً 41 لاکھ روپے موجود تھے موصوف نے یہ رقم باری باری کرکے تقریبا دو کروڑ روپے حاصل کرکے ہڑپ لئے ہیں جس میں سیلاب کے 20 لاکھ اور دفتر کی ریپئر کے 25لاکھ 40 ہزار روپے بھی شامل تھے۔
جبکہ ڈسڑکٹ کونسل میں موصوف خمیس کھیتران کو ان دوران 1 کروڑ 46 لاکھ روپے مختلف مدز میں ملے تھے جو کہ موصوف نے ان رقم میں سے 1کروڑ 38 لاکھ روپے حاصل کرکے کرپشن کے نظر کئے ہیں 6 لاکھ روپے مختلف مدز کے بہانا بناکر چھوڑ دئیے ہیں
اعلیٰ حکام نیب اور تحقیقاتی اداروں کو چاہئے کہ نوٹس لیکر بھاری رقم کی رشوت کے عوض میں خود کو کوہلو میں بطور چیف آفیسر ڈسڑکٹ کونسل میں تبادلے کرنے والے محمد خمیس کے خلاف تحقیقات کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔