انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد کی کراچی کوچز ایسوسی ایشن کے صدر میر حکمت لہڑی سے 31 اکتوبر کے ہڑتال کے حوالے سے ملاقات کی گئی۔
کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ہونے والے ڈکیتی کی وارداتوں اور شہر میں ہونے والے ڈکیتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ سے بلوچستان بھر کے قومی شاہراہوں پر بسوں اور ٹرکوں کو لوٹا جارہا ہیں اور حکومت تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہیں جس پر کراچی کوچز ایسوسی ایشن کے صدر میر حکمت لہڑی نے ہڑتال کی حمایت اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ 31اکتوبر کو کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کوئی کوچز اور ویگنیں نہ نکالے ۔
انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندہ وفد رحیم آغا کی قیادت میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور جان شاہوانی سے ملاقات کی گئی اور ملاقات میں حاجی نور جان شاہوانی نے کہا کہ آئے روز ہمار ٹرکوں کو لوٹا جارہا ہیں اور بلوچستان کے تمام قومی شاہراہیں غیر محفوظ ہیں۔