کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کو سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے اے ایس ایف اہلکار مجاہد علی رشید کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے ڈیوٹی کے سلسلے میں ائیرپورٹ جارہے تھے۔
مقتول راولپنڈی پنجاب کا رہائشی بتایا جارہا ہے جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.