کوئٹہ میں پولیس تھانے پر دستی بم حملہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میںواقعہ شالکوٹ تھانہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو تھانے کے احاطے میں زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا جبکہ تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
واقع کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آور وں کی تلاش شروع کردی ۔