شہریوں نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ چند ایام سے محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے ڈھاڈر، رندعلی کے شہریوں کو آب نوشی کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جارہی جبکہ ذرائع کے مطابق واپڈا کی جناب سے محکمہ پی ایچ ای کچھی مقروض ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی اسکیموں کے تمام بجلی کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے ہیں۔
ڈھاڈر کے شہریوں نے بتایا کہ وہ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ اپنا ماہانہ بل بروقت جمع کرادیتے ہیں جبکہ نا اہل پی ایچ ای آفیسران کی جانب سے واپڈا کو بجلی کے مد میں بل جمع نہ کرنے انکی کرپشن کو عیاں کرتی ہے ڈھاڈر زرخیز علاقہ اور زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے کے باوجود شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں ناکامی پر محکمہ پی ایچ ای کچھی کی کرپٹ آفیسران کے خلاف انکوائری ہونے چاہیے اس ضمن میں جب ایکسین پی ایچ ای کچھی سے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں نے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو موصوف نے کال اٹینڈ کرنے کی زحمت نہیں کی۔
جبکہ ذرائع کے مطابق پی ایچ ای آفس سے آفیسران اکثر غائب رہتے ہیں اور دفتروں امور سوشل ایپ وٹس ایپ کے ذریعے حل کیئے جارہے ہیں ڈھاڈر جوکہ ایشیائ کے گرم ترین خطہ پر واقع ہے یہاں گرمیوں میں شدید گرمی کی وجہ سے عوام بدحال ہوجاتے ہیں ایسے گرم موسم میں ڈھاڈر کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں غفلت پر علاقہ کربلا کا میدان بن چکا ہے۔
ڈھاڈر کے شہریوں نے بیان کی توسط سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،منسٹر پی ایچ ای ،سیکرٹری پی ایچ ای سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں کوتاہی کے مرتکب پی ایچ ای کچھی کی ضلعی آفیسران کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو صاف پانی کی فراہمی فی الفور یقینی بنائی جائے اور واپڈا کے مقروض محکمہ پی ایچ ای کچھی کا نزلہ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں ہنگامی بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر شہری سڑکوں پر نکل کر کرپٹ پی ایچ ای آفیسران کے خلاف سخت احتجاج کرینگے جسکی تمام تر زمہ داری محکمہ پی ایچ ای کچھی پر عائد ہوگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.