چاغی
مظاہرے سے نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے ضلعی اور تحصیل رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینہ قبل چاغی شہر سے ایک افغان مہاجر نے مقامی کمسن طالبعلم شہید نسیم پوپلزئی کو دھوکہ دہی سے اغواء کرکے کچھ دن بعد انتہائی بیدردی سے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دیا تھا مگر افسوس کہ اغواء کے دو گھنٹہ بعد اہلخانہ نے انتظامیہ کو خبر دی تھی پھر بھی انتظامیہ کچھ بھی نہیں کرسکا اور تین مہینہ بعد بھی قاتلوں کو گرفتار نہیں کرپائے-
انھوں نے کہا کہ چاغی انتظامیہ کی تمام تر توجہ چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری پر مرکوز ہے- قتل وڈاکہ زنی اور چوری کے آئے روز واقعات رونما ہورہے ہیں مگر انتظامیہ مکمل بے بس نظر آرہی ہے- انھوں نے کہا کہ شہید نسیم جیسے طالبعلم کے قاتل اگر گرفتار نہیں کئے جاتے تو ایسے واقعات روکنا پھر ناممکن ہوجائیگا اور انتظامیہ کی غفلت اورغیرسنجیدگی چاغی جیسے پرامن علاقہ کو بدامنی اور بربادی کی جانب دھکیل دیگا- انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہید نسیم پوپلزئی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے تختہ دار پر چڑھایا جائے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.