پنجگور کے سنیئر صحافی پنجگور پریس کلب کے صدر عمر ماجد کے گھر پر فائرنگ کے خلاف پنجگور پریس کلب اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاج صحافیوں نے سٹی پولیس تھانہ کے گیٹ کے سامنے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج مظاہرہ کیاا پنجگور انتظامیہ اور پولیس سے فائرنگ میں ملوث شر پسند کو بے نقاب کرکے گرفتار اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرازق ساسولی ڈسثرکٹ پولیس آفیسر پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی اور ایس ایچ او سٹی پولیس امیر جان بلوچ کو یادداشت پیش کیا اور فائرنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فائرنگ کرنے والوں کا سراغ لگاکر گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا صحافیوں میں خوف وہراس پہلانے کے خلاف پنجگور پریس کلب اور نیشنل پریس کلب پنجگور نے مشترکہ طور پر اس احتجاج میں حصہ لیا اور اس بزدلانہ عمل کی شدید مزمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر سٹی پولیس تھانہ کے مین گیٹ کے سامنے احتجاج کیا احتجاجی مظاہرے میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرین نے پنجگور کے سنیئر صحافی پنجگور پریس کلب کے صدر عمر ماجد کے گھر پر بلاجواز فائرنگ کو بزدلانہ اور شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مزمت کیا انہوں نے کہا کہ پنجگور پریس کلب گزشتہ 30 سالوں سے غیر جانبدارانہ صحافت کو اپناتے ہوئے پنجگور کے عوام کی اواز بن کر خدمت کررہی ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.