پنجگور میں 20 روز گزرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک بحال نہ ہوسکا۔ 20 روز قبل پنجگور اور تربت کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا تھا جس سے پنجگور کے تین ٹیلیفون ایکسچینج تسپ عیسیٰ اور چتکان بند ہوگئے اور پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس بند ہوگئے۔
پی ٹی سی ایل کی عدم توجہ اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے 20 روز گزرنے کے باوجود نیٹ ورک بحال نہ ہوسکا۔ پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں اور لوگ پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس پر انحصار کررہے تھے اب یہ بھی بند ہوگئے ہیں۔
پنجگور کے لوگ اس جدید دور میں لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس سے محروم ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.