پنجگور میں گزشتہ پانچ روز سے پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل مختلف موبائل فون کمپنیوں کے سگنلز غائب متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے پنجگور کے ہزاروں لینڈ لائن کنکشن منقطع صارفین ملکی و غیر ملکی رابطوں سے کٹ چکے پانچ دن گزر جانے کے باوجود بھی خاطر خواہ سرگرمیاں دکھائی نہیں دے رہی ہیں صارفین رول کئے حاکم دفتر بے خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پنجگور اور تربت کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا جس سے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن اور یوفون موبائل فون کمپنی کی نیٹ ورک غائب ہوگئے اور پانچ روز گزر جانے کے باوجود نیٹ ورک بحال نہ ہو سکا پنجگور میں مختلف فونز کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں رہی سہی سہارا صرف پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن نذر آتش کر نے کے بعد نیٹ ورک اور نیٹ سروس منقطع ہوگئی ہے۔
پنجگور کے لوگ اس جدید دور میں بھی انٹرنیٹ جیسی سروس سے محروم ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل اور یوفون کا سسٹم بھی شہر بھر میں نہ ہونے کے برابر ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.