ضلع پنجگور کے سب تحصیل پروم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تیل کے کاروباری دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں- ذرائع کے مطابق ایرانی ساختہ دوہزاری گاڈی جیرک بارڈر سیایرانی تیل لوڈ کرکے پنجگور شہر کی طرف آ رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں رکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر انہوں نے گاڈی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جاسم ولدنعمت ‘شاہد ولدصادق ساکناں شاہوکہن پنجگور زخمی ہوئے ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضع رہے پروم میں تیل کے کاروباری لوگ کی لوٹ مار ایک بار پھر عروج پر پہنچ چکی ہے آئے روز کاروباری لوگوں کی تیل خالی کرنا ان سے نقدی گاڑی چھینا عام ہوتا جارہا ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے بلوچستان کے سرحدی کاروباری پوائنٹ جیرک میں تیل کے کاروباری لوگوں میں شدید خوف و تشویش پائی جاتی ہے ۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023