تفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم کے رہائشیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں جائین انٹری پوائنٹ بند کرکے احتجاج اور دھرنا دیا. مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات قانونی اور جائز ہیں. ہمارے مطالبات میں پروم سے تعلق رکھنے والے غریب گاڈی مالکان کو 45دن کی بجائے مہینے میں دو بار بارڈر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ جن غریب گاڈی مالکان نے قرضے پر گاڑیاں لی ہیں وہ ماہانہ اپنے اقساط وقت پر ادا کر سکیں.
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انکی معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کیلئے ایک ریلیف کا اعلان کیا جائے. اُن کا مزید کہنا تھا کہ پروم کے عوام کا گزر بسر صرف ایرانی بارڈر کے کاروبار پر ہے اور جب عوام کے روزگار کو متاثر کرکے اُن پر پابندی لگائی جائے تو وہ اپنا گزر بسر کیسے کر سکتے ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ پروم کے باقی جتنی گاڈیاں جو ابھی تک رجسٹر نہیں ہوئے ہیں اُن کے رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے. مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں اُن کی منظوری تک احتجاج کریں گے اور دھرنے کے مقام پر بیٹھے رہیں گے.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.