فوڈ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی اقرباءپروری پنجاب سے منگوائی گئی2لاکھ گندم کی بوریاں کوئٹہ اور پشین تک محدود لسبیلہ اور حب محروم شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں صوبے میں گندم بحران کے بعد پنجاب سے منگوائی گئیں گندم کی 2لاکھ بوریاں کوئٹہ اور پشین کے فوڈ گوداموں میں رکھنے اور خضدار کو بھی صرف 4000بوری گندم دی گئی لیکن حب اور لسبیلہ ڈسٹرکٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا جسکے باعث حب میں قائم واحد فلور مل جو کہ حب لسبیلہ آواران تک آٹا سپلائی کرتا ہے وہ گندم کا کوٹہ نہ ملنے کی وجہ سے پچھلے کئی ماہ سے بند پڑا ہواہے جسکی وجہ سے مقامی سطح پر آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے ۔
آٹے کے بحران کی وجہ سے دکاندار کراچی سے جوآٹا لے آرہے ہیں وہ پہلے ہی مہنگا ہونے اور پھر مقامی دکانداروں کی منافع خوری کی وجہ سے مزید مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ حب اور لسبیلہ ڈسٹرکٹ کا سالانہ کوٹہ جوکہ 1999ءکی مردم شماری 6لاکھ نفوذ کے تحت ماہوار کوٹہ14ہزار 7سے60بوری گندم ہے وہ بھی نہیں مل رہا اس بارے میں فلور مالک نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سمیت مقامی انتظامیہ سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔