چربندن، اٹالین آبنوشی گرانٹ کے کروڑوں روپے مٹی تلے ضائع ہونے کا خدشہ ،سب ڈویژن پسنی میں اٹالین گرانٹ کے پینتالیس کروڑ آبنوشی کے منصوبوں میں سے چربندن پائپ لائن منصوبہ تاحال غیر فعال، علاقہ مکین فی ٹینکر پانی نو ہزار روپے خریدنے پر مجبور۔منصوبے کو مکمل ہوئے پانچ سال گزر گئے پائپوں کی ٹوٹ پھوٹ سے سپلائی آب کا نظام تاحال بحال نہ ہو سکا ۔
تفصیلات کے مطابق چر بندن کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غلط منصوبہ بندی اور غیر معیاری پائپ لائن استعمال کرنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا یہ اہم منصوبہ پانچ سال گزرنے کے باوجود اب بھی غیر فعال ہے،واضع رہے اٹالین گرانٹ کے آبنوشی کے کروڑوں روپے کے منصوبے جس میں پسنی فش ہاربر واٹر سپلائی، کلمت واٹر سپلائی، میرپٹھان بازار واٹر سپلائی اور دیگر منصوبے شامل ہیں انہی منصوبوں میں پسنی کے علاقہ چربندن واٹر سپلائی کا منصوبہ بھی شامل ہے ،علاقہ مکینوں کے مطابق بچھائے گئے متعلقہ ہائپ لائن پریشر سے نبرد آزما ہوئے بغیر ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔
واضع رہے کہ غیر ملکی ملنے والی گرانٹ کے علاوہ سالانہ پی ایس ڈی میں موجود پراجیکٹ سے عوام الناس کو فائدہ پہنیچانے کے بجائے سرکاری خزانے کو لوٹا تو جارہا ہے مگر عوام الناس کو ان پراجیکٹ سے کسی بھی قسم کا فائدہ نہیں مل رہا جو ترقیاتی پراجیکٹ کے نام سرکاری خزانے سے پیسوں کا ضیاع ہے۔
علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ایسے ناقص اور غیر معیاری کام کا فوری طور پر نوٹس لیں تحقیقات کی جائے، علاقے میں پانی سپلائی کو فوری طور بحال کی جائے تاکہ مقامی آبادی و مکینوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزکورہ منصوبے کو مکمل کرکے علاقے میں پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.