وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نےگورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کی بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر خراج تحسین پیش کیا۔
گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔