نیشنل پارٹی انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور تمام انسان کی سیاسی ،سماجی، معاشی، ثقافتی حقوق اور ترقی کو یکساں و برابری کو سیاسی فکر کی بنیاد قرار دیتی ہے۔
ایسٹر سمیت مذہبی تہوار امن و ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں۔عیسائی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کرسچن ٹاؤن گل باغ یونٹ کے زیراہتمام ایسٹر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پارٹی کی مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل نے پارٹی رہنماوں و کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا تھا۔
اس موقعہ پرنیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا بنیادی فلسفہ عوام کی بالادستی ہے اور عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے۔
عوام پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پر مشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے دس سے پندرہ فیصد کی اشرفیہ وسائل پر قابض اور عوام کے حقوق پر قدغن لگانے میں ملوث ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.