حکومت پاکستان نے (این ٹی ڈی سی)اور پیپکو کو کان مہترزئی اور جیونی تا گوادر سمیت مختلف منصوبوں کیلئے 82ارب روپے جاری کردیئے۔
جس میں کان مہترزئی میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن کیلئے 600ملین اور جیونی تا گوادر 132کے وی ٹرانسمیشن لائن وسرکٹ سٹرنگ کی تعمیر کیلئے500ملین روپے شامل ہیں ۔
پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے مختلف این ٹی ڈی سی/پیپکو منصوبوں کے لیے 40,983.26 ملین روپے مختص کیے تھے جن میں 20,773.43 ملین روپے غیر ملکی امداد کے اجزا شامل تھے۔
جس کے تحت بلوچستان کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کان مہترزئی کی تعمیر کے لئے 600 ملین روپے، 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن (جیوانی تا گوادر)کے دوسرے سرکٹ سٹرنگ کی تعمیر کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مختلف منصوبوں پر اب تک 77.377 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
مارچ تک غیر ملکی امداد کے جزو کے تحت 67,098.17 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
حکومت کی جانب مکران نیٹ ورک کے انٹرکنکشن کے لیے 7500 ملین روپےمختص کیے گئے ہیں۔