کوئٹہ:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو (آج) گورنر ہاؤس میں ہوگی- اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح کوئٹہ میں ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کیا جائے گا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، عبدالقدوس بزنجو کو ایوان میں 33 اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔
عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، عبدالقدوس بزنجو سےحلف لیں گے۔