گوادر کے ماہی گیروں کی تذلیل اور ان کی بے عزتی ہمیں ہر گز قبول نہیں اس عمل کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی ماہی گیر سیکرٹری آدم قادر بخش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی گوادر آمد کے موقع پر ماہی گیروں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ سمندر جانے کے بجائے انتظار کریں کہ وزیراعظم ماہی گیر کشتیوں کے انجنوں کے چیک تقسیم کرائیں گے۔
اس سلسلے میں صبح سے شام تک گوادر پورٹ پر ماہی گیروں کی اکثریت کو انتظار پر گوادر پورٹ پر بٹھایا گیا تھا۔
آخر میں ماہی گیر مایوس ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے۔
اگر وزیراعظم کے شیڈول میں کشتی انجن چیک ڈسٹریبیوشن شامل نہیں تھا تو ماہی گیروں کو گوادر پورٹ میں بلایا کر ان کی عزت نفس کو مجروح کیوں کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ماہی گیر سمندر جاتے تو وہ اپنے بچوں کی روزی روٹی کا بندوبست کرتے۔
انہیں نان شبینہ سے کیوں محروم کیا گیا تھا۔
اس طرح کے عمل سے نیشنل پارٹی اپنے ماہی گیر برادری کی تذلیل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے اس طرح کے عمل سے ماہی گیروں کے ساتھ مل کر اپنا آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.