سیاسی و سماجی کارکن و پنجگور سول سوسائٹی کے کنوینئر حاجی افتخار بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں فورسز کی جانب سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کےواقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے ہاتھوں بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں میں شدت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا نوکنڈی واقع بلوچستان میں طاقت استعمال کرنے کی بدترین مثال ہے۔
سرحدی علاقے میں محنت مزدوری کرنے والے ڈرائیورز کی گاڑیوں کو پکڑ کر ناکارہ کردیا اور ڈرائیورز کو شدید پیاس اور گرمی میں چھوڑ دیا گیا بلوچستان میں اس طرح کی سنگین مظالم تسلسل کے ساتھ ہوتے آرہا ہے
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا بلوچستان میں ہونے والے سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عدلیہ نوٹس لیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.