بی ایس او کی جانب سے نوشکی میں منشیات فروشی اور لینڈ مافیا کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیاگیا، ریلی کے دروان طلبا نے نعرہ بازی کی ،احتجاجی مظاہرے سے بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نذیر بلوچ ، بی ایس او نوشکی کے صدر آغا عاطف شاہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں منشیات ، چوری ڈکیتی اور لینڈ مافیا کا خاتمہ کیا جائے ،مرحوم سمیع بلوچ جنہوں نے اپنے زندگی میں منشیات کے خلاف جو مشن اٹھایا تھا نوجوانوں اور طلبا کو انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا، انہوں نے کہاکہ منشیات کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ، جبکہ لینڈ مافیا قبائل کی زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں ، انتظامیہ اور پولیس منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کریں ۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم سمیع بلوچ منشیات کے خلاف آواز بلند کرنے پرقتل کئے گئے، نوشکی سے منشیات کی لعنت کو جڑھ سے ختم کردیں گے۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023