گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ایڈوکیٹ ایمل احمد خان اور اشرف خان اچکزئی کی قیادت میں یونیورسٹی لا کالج کے طلبا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے بھر میں قانون کی تعلیم کا حصول، لا کالجز اینڈ پشین لا کیمپسز میں فراہم کردہ سہولیات، مورٹ کورٹ، ڈیجٹل لائبریری، وکلا کو حقوق اور تحفظ کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ظلم اور استحصال سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ قانونی جدوجہد کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے. عوام میں حقوق و فرائض کا احساس جگانے ، قانون کی بالادستی برقرار رکھنے، حقوق و فرائض میں توازن قائم کرنے اور بےآواز لوگوں کی آواز بنے میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے. نوجوان محض ہمارے مستقبل کے معمار نہیں بلکہ ہمارے حال کے شراکت دار بھی ہیں۔ہم ہر صورت میں لا کے طلبا و طالبات کا مستقبل محفوظ بنائیں گے.
انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون کی تعلیم اور نصاب کو جدید تقاضوں اور انسانی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے.
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ یونیورسٹی لا کالج کے طلبہ کو فوری طور پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بہت جلد یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ کا دورہ بھی کروں گا.
بعد ازاں ایک علیحدہ ملاقات میں گورنر بلوچستان کو یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر شفیق الرحمن نے یونیورسٹی لا کالج کے طلبا اور طالبات کو درپیش مسائل کے فوری طور پر حل کرنے کیلئے یقین دہانی کرائی.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.