نصیرآباد ڈویژن میں پانی کی قلت، محکمہ آبپاشی کی غفلت سے نہریں خشک ہوگئیں ۔ نصیرآباد ڈویژن میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی، نہریں خشک سالی کا منظر پیش کرنے لگیں۔ محکمہ آبپاشی کی غلط منصوبہ بندی، نااہلی کیخلاف رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ کی قیادت میں آر ڈی 418 میر حسن کے مقام پر سینکڑوں زمینداروں کسانوں کے ہمراہ احتجاج۔
رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے احتجاجی مظاہرہ اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت پٹ فیڈر کا پانی آگے چھوڑا جارہا ہے کیونکہ وہاں پر بااثر اور ان کی اپنی زمینیں ہیں، ان بنجرز زمینوں کو آباد کیا جائے، ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے، پانی یہاں سے جارہا ہے کیا ہم صرف پانی کو دیکھ سکتے ہیں، ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پانی کا بحران تین سال پہلے بھی تھا مگر اس وقت صحیح منصوبہ بندی کرکے بحران کو ختم کیا گیاتھا ۔