ڈپٹی کمشنر آواران محمد وارث کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آواران خسرو دلاوری کی سربراہی میں لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رضاکارٹیچرنجمہ بلوچ کو خود کشی پرمجبور کرنے میں ملوث مقدمہ فرد نمبر 01/2023 بجرم زیر دفعہ 34/509/322 ت پ میں نامزد ملزم لیویز اہلکار نور بخش ولد عبد الحق سکنہ زیک گیشکور کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملزمان کو انٹیلی جنس بیورو کی تکنیکی معاونت سے گرفتارکیاگیا۔ یادرہے ملزم اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف پولیس تھانہ گیشکور میں سینکڑوں غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والی رضاکارٹیچر نجمہ بلوچ کو ہراساں کرکے خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں قتل بالسبب اور ہراسانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔