ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی گارڈز کا مسلح گروپ سے مقابلہ مغریبی بلوچستان کے سرحدی علاقے سراوان میں ہوا، مسلح گروپ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ایرانی گارڈز سے مقابلے کے بعد فرار ہوگئے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ سراوان میں مسلح کارروائی کا مقصد مشترکہ سرحدی سکیورٹی صورتحال خراب کرنا ہے
دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران کے علاقے سراوان میں مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام واقعے پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
خیال رہے پاکستان اور ایران قیادت کی جانب حالیہ ملاقات میں سرحد کے دونوں طرف مسلح حملوں پر زور دیا گیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.