کوئٹہ:
بدھ کو ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں سول سنڈیمن ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی میں خواتین ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
ریلی کے شرکاء نے ریڈ زون جا نے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انھیں ریڈزون جانے نہیں دیا۔ بعدازں ریلی کے شرکاء جناح روڈ سے ہوتے ہوئے دوبارہ سنڈ یمن اسپتال پہنچے۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتار ڈاکٹرز کو فوری رہا کرکے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات فراہم کرے ۔
ریلی کے شرکاءنے وزیراعلیٰ بلوچستان کا پتلا بھی نذرآتش کیا اور صوبائی حکو مت کےخلاف نعرے بھی لگائے, ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
خیال رہے منگل کے روز سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ، ینگ نرسز ایسوسی اور پیرامیڈیکس ایسوسی کی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے حکومت کو مطالبات کے حق میں 48گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.