تربت:
آل پارٹیز کیچ کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ سے ماحل بلوچ خاتون جنکا تعلق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے ہے، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں اغوا کرکے انہیں خودکش ظاہر کرنا قابل مذمت اور انتہائی غیر اخلاقی وغیرانسانی واقعہ ہے جسکی آل پارٹیز کیچ سختی سے مذمت کرتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ ایسے واقعات بلوچستان کے غم وغصے میں مزید تیل چھڑکنے کا موجب بنتے ہیں، لہذا آل پارٹیز کیچ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ماحل بلوچ کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نوٹس لیکر ان کیخلاف درج جھوٹی ایف آئی آر کا نوٹس لیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں، بلوچ معاشرے میں خواتین کو عزت واحترام سے دیکھا جاتا ہے مگر ایسے واقعات سے پتہ چلتاہے کہ مقتدر قوتیں اب بلوچ قومی غیرت اور ننگ وناموس پر بھی ہاتھ لگا چکی ہیں، اگر ریاستی اداروں نے رویہ نہیں بدلا تو ایسے واقعات بلوچستان کے حالات کو مزید سنگینی کی طرف لے جانے کا سبب بن سکتے ہیں جو ریاست کیلئے نیک شگون نہیں۔ خواتین کو اٹھانے کے واقعات پے درپے ہو رہے ہیں لہذا سیاسی پارٹیوں کو مجبور نہیں کیا جائے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور انکے صبر وتحمل کامزید امتحان نہ لیا جائے، ماحل بلوچ کو فوری طورپر رہا کرکے ان پر درج جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔