لورالائی میڈیکل کالج کے طلباء کا کالج ایڈمن کے منفی رویے اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج۔ احتجاجی طلباء نے ہائی وے کو بلاک کر دیا ہے اور وہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
احتجاج کرتے طلباء کا کہنا ہے کہ روز اول سے لورالائی میڈیکل کالج میں سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسٹوڈنٹس مختلف مشکلات سے دوچار ہیں- جبکہ کالج کی طرف سے ہر وقت اسٹوڈنٹس کو جھوٹی تسلی،بہانے یا تو دھمکی دیکر چھپ کرانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے- انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور ہیلٹھ ڈپارٹمنٹ لورالائی میڈیکل کالج کے اسٹوڈنٹس کے تمام مسائل جلد حل کریں-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.