وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ عید الفطر کے دن بلوچ لاپتہ افراد کیلئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا سیاسی جماعتوں اور قوم وطن دوست عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتجاج میں شرکت کرکے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے یکجہتی کااظہار کرے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ، ریسرچ کوارڈینیٹرحوران بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹرعزیز،سیکرٹری اطلاعات غلام فاروق اور لاپتہ افراد کے لواحقین بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ صوبے میں پہلی بار کوئٹہ،خضدار،تربت، گوادر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جبری گمشدگی غیر آئینی فعل ہے اہل بلوچستان کے لوگوں میں نفرت پھیل رہاہے اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری طورپر گمشدگی کے شکار لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.