قلات میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ یونین کونسل گزگ میں ہیضہ سے ہلاک بچوں تعداد تین ہوگئی، درجنوں افراد ہیضہ سے متاثر،علاقہ کا زمینی راستہ دیگر علاقوں سے گزشتہ پندرہ روز سے بند ہونے کی وجہ سے ادویات بھی ناپید ہوگئی ہیں۔ یونین کونسل گزگ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزگ میں ہیضہ کی وباء سے مزید دو بچے جاں بحق ہو گئے جن میں دو سالہ ابوزر اور ڈیڈھ سالہ زینب شامل جبکہ درجن سے زیادہ افرا وباء سے متاثر ہیں- حالیہ بارشوں کی وجہ سے یونین کونسل گزگ اور دیگر علاقوں کی گزشتہ پندرہ روز سے راستے بند ہونے کی وجہ سے علاقہ میں ادویات اور دیگر اشیاء کی قلت ہے جس کی وجہ علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
Latest on YouTube