بلوچستان میں فلار ملزز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک کو بین الصوبائی اور اضلاع کے درمیان گندم کی نقل حمل پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے پندرہ مئی کی ڈیڈ لائن دے دی،فلار ملزز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ اگر پابندی کا خاتمہ نہ کیا گیا تو سولہ مئی سے فلاز ملزکو تالے لگا کر چابی محکمہ خوراک کے حوالے کردیں گے۔
اس حوالے سے بات چیت میں فلاز ملز ایسوسی ایشن کے رہنما ناصر آغا کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کو گندم لانے نہیں دی جارہی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے نصیر آباد ڈویژ ن سے گندم پابندی لگائی ہوئی ہے اس صورتحال میں گندم کی عدم دستیابی کی وجہ سے آٹے کے ریٹس ڈیڈھ سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ناصر آغا کا کہنا تھا کہ فلار ملزز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک کو بین الصوبائی اور اضلاع کے درمیان گندم کی نقل حمل پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے پندرہ مئی کی ڈیڈ لائن دے دی اگر اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا تو سولہ مئی کو فلاز ملزکو تالے لگا کر چابی محکمہ خوراک کے حوالے کردیں گے۔ ناصر اغا نے کہا کہ بلوچستان کو سالانہ دس لاکھ بوری گندم خریدنے کے بجائے آبادی میں اضافے کی وجہ سے 65لاکھ سے زائد بوری گندم خرید کر رکھنا چاہیے دس لاکھ بوری گندم کا اسٹاک صوبے کی ابادی کیلئے ناکافی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.