واشک میں پاک ایران سرحدی علاقے میں لیویز کی کاروائی کراچی سے 30ہزار ڈالر لیکر فرارہونے والا نوجوان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق لیویز فورس کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی کے کا رہائشی عبدالحکیم نامی نوجوان انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آکر 30ہزار ڈالر ز کے ہمراہ ایران کی جانب روانہ ہوگیا ہے جہاں سے وہ غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتا ہے جس پر لیویز فورس نے علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے گزشتہ شب واشک میں پاک ایران سرحدی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔
لیویز حکام کے مطابق گرفتار نوجوان نے کوئٹہ، کراچی اور واشک سے تعلق رکھنے والے چار سے زائد افراد پر مشتمل انسانی اسمگلروں کے گروہ کی نشاندہی کی ہے جو نوجوانوں کو بہتر مستقبل کا جھانسہ دیکر غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ لے جاتے ہیں ۔
لیویز کے مطابق محکمہ داخلہ اور ایف آئی اے کو اسمگلروں کی گرفتاری کی شفارش کردی گئی ہے جبکہ زیر حراست نوجوان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جارہا ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.