سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ عمران خان کیلئے لچک لاپتہ افراد کیلئے آئین وقانون میں جنبش کیوں نہیں،مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگراِن کے لیے پنجاب میں انتخابات اہم ہے۔
توہمارے لیے ہمارے لاپتہ افراد کا معاملہ زیادہ اہم ہے انہوں نے کہاکہ یہاں حقوق کے لیے بندوق والوں کو دہشت کہتے ہیں لیکن یہاں کتاب قلم سلوٹ والے اپنی قسم کی دہشت گردی میں مصروف،اگر عمران کے لیے اتنی لچک!؟ لاپتہ افراد کے لیے آئین و قانون میں جنبش کیوں نہیں؟؟انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے انکار پر مولانا فضل الرحمان کا مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست قراردیدیا۔