ضلع لسبیلہ اور حب میں درختوں کی کٹائی تیزی سے جاری قیمتی سبز جنگلات کو ٹمبر مافیا کے ہاتھوں فروخت کیا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات اور پولیس خاموش ۔
حکومت کی جانب سے محکمہ جنگلات شجرکاری مہم چلا رہی ہے دوسری جانب لسبیلہ اور حب میں درختوں کی کٹائی عروج پر ہے روزانہ کی بنیاد پر رات کے اندھیرے میں درجنوں گاڑیاں قیمتی درختوں سے لوڈ ہوکر ملک کے مختلف شہروں کیجانب رواں دواں دکھائی دیتی ہے۔
قیمتی درختوں کی کٹائی جاری رہی تو لسبیلہ اور حب کو میدانی علاقے میں تبدیل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
دوسری جانب محکمہ جنگلات لسبیلہ کے آفیسران و اہل کاران نے سبز درختوں اورجنگل کو ٹمبر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
بیلہ میں درختوں کے دلکش نظارے ، خوبصورت موسم ، چاروں جانب پھیلی ہریالی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
بیلہ کے نواحی علاقوں میں درختوں کی باقیات جنگلات کی تباہی کی خوفناک داستان بیان کررہی ہے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور جنگلات کی حفاظت کے حکومتی دعوے سوالیہ نشان بن گئے۔
لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی میں ملوث افراد اور محکمہ جنگلات کے ذمہ داران کیخلاف سخت نوٹس لیکر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.